سید جمال شاہ اور ڈاکٹرفوزیہ سعیدکی معروف پشتو فوک گلوکارہ زرسانگہ پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی اے) کے ڈائریکٹرجنرل سید جمال شاہ اورلوک ورثہ کی ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرفوزیہ سعید نے معروف پشتو فوک گلوکارہ زرسانگہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔صدارتی ایوارڈیافتہ فوک گلوکارہ اور ان کے خاندان پر گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے علاقہ نوشہرہ میں حملہ کیا گیا۔ سید جمال شاہ اور ڈاکٹرفوزیہ سعید نے اتوار کو یہاں جاری الگ الگ بیانات میں اس واقعے کی شدید مذمت کی اورخیبرپختونخوا کی حکومت سے اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اورگلوکارہ اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن