اکیڈمی سٹاف ایسوسی ایشن کا صدراسلامی یونیورسٹی کیخلاف مظاہرہ

Jul 24, 2017

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ کی تعلیم دشمن پالیسیوں اورصدر یوسف الدرویش کیخلاف اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے جملہ سٹاف نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاءنے یونیورسٹی کے صدر کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدور اکیڈمکسٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹرمنیر گوندل، ڈاکٹر محمد بشیر،سیکرٹری جنرل ڈاکٹرشہزاد اشرف چوہدری اوراکیڈمی سٹاف ایسوسی ایشن خواتین ونگ کی نائب صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میں مسائل بڑھ رہے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ یونیورسٹی میں غیرمنصفانہ فیصلے کئے جارہے ہیں جس کے باعث جامعہ کا ماحول خراب ہوتا جا رہاہے، یونیورسٹی کو سٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں