وےمنز ورلڈ کپ مےں زےادہ وکٹےں لےنے والی جھولن گوسوامی، انڈیا کی جوئل گارنر

Jul 24, 2017

لارڈز (سپورٹس ڈےسک )انڈیا کی جھولن گوسوامی کو ریکارڈ توڑنے کی عادت ہے۔ خواتین کی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے اور سب سے زیادہ تیز گیند کرنے کے ریکارڈ کے علاوہ وہ انڈیا کی سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔انھوں نے 164 ایک روزہ میچوں میں 195 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کہ ویمن کرکٹ میں کسی بھی بولر کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کی کیتھرین فٹزپیٹرک کے پاس تھا جو کہ اب ریٹائر ہو چکی ہیں۔سنہ 2006 میں جھولن گوسوامی کو دنیا کی تیز ترین خاتون فاسٹ بولر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس وقت وہ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر رہی تھیں۔جھولن 2008 سے 2011 تک انڈیا کی کپتان رہیں اور وہ انڈیا کی طرف سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی کھلاڑی ہیں۔پانچ فٹ گیارہ انچ لمبی جھولن گوسوامی کو خواتین کی جوئل گارنر کہنا غلط نہ ہو گا۔ گوسوامی نے سنہ 2002 میں انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔ان کو 2007 میں آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انھیں انڈیا میں 2010 میں ارجنا ایوارڈ اور 2012 میں اعلیٰ ترین پدما شری ایورڈ دیا گیا۔انھوں نے 10 ٹیسٹ میچوں میں 40 وکٹیں حاصل کی ہیں اور بطور بیٹسمین تینوں فارمیٹس میں کل 1669 رنز بنائے ہیں جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔انڈیا کی ریاست بنگال کے ضلع ناڈیا میں پیدا ہونے والی جھولن کی عمر 34 برس ہے اور وہ گذشتہ ایک دہائی سے انڈیا کی طرف سے کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

مزیدخبریں