لارڈز (سپورٹس ڈےسک )لندن میں لارڈز کے میدان میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا کو نو رنز سے شکست دی دی ہے۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 228 رنز بنائے تھے اور انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا۔انڈیا کی پوری ٹیم جیت کے بہت قریب پہنچ کر 49 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔انگلینڈ کی طرف سے شربسول سب سے کامیاب بولر رہیں۔ انھوں نے 46 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ انھیں پلیئر آف دی میچ کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیمی بومونٹ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔انڈیا کی طرف سے پونم روت اور ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ سکور کیا اور دونوں نے ہی نصف سنچریاں بنائیں۔ ان کے علاوہ صرف کرشنا مورتی ہی 35 رنز بنا پائیں۔سیمی فائنل میں 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والی ہرمن پریت کور نے فائنل میں بھی عمدہ اننگز کھیلی اور 51 رنز بنانے کے بعد ہارٹلے کی گیند پر بومومنٹ کے ہاتھوں آو¿ٹ کیچ آو¿ٹ ہوئیں۔انڈیا کی آخری آو¿ٹ ہونے والی کھلاڑی گائیکواڈ تھیں جو کوئی رن نہ بنا پائیں۔ اس سے قبل شرما 14 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئیں۔ شیکھا پانڈے چار رن بنا کر رن آو¿ٹ ہوئیں۔سمرتی مندھانا، دیوی، سشما ورما اور جھولن گوسوامی بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئیں۔انڈیا کی پہلی آو¿ٹ ہونے والی کھلاڑی سمرتی مندھانا تھیں جنھیں آنیا شربسول نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد کپتان میتھالی راج 17 رنز بنا کر سور کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہوئیں۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا پائی تھی۔Iانگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی دونوں اوپنرز نے بڑے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔47 کے مجموعی سکور پر گائیکواڈ کی گیند پر اوپنر ونفیلڈ جو بہت عمدہ کھیل رہی تھیں، بولڈ ہو گئیں۔ان کے کچھ دیر بعد دوسری اوپنر بومونٹ انڈین بولر پونم یادو کی ایک فل ٹاس گیند کو اونچا کھیلتے ہوئے گوسوامی کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئیں۔ اس وقت کل سکور 60 تھا۔ دونوں اوپنر نے بالاترتیب 24 اور 23 رنز بنائے۔انڈیا کو جلد ہی تیسری وکٹ اس وقت ملی جب نائٹ صرف ایک رن سکور کر کے پونم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 146 کے سکور پر گری جب وکٹ کیپر سارہ ٹیلر 45 رنز بنانے کے بعد جھولان گوسوامی کی گیند پر دیوی کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئیں۔ 146 کے سکور پر ہی انگلینڈ کی پانچویں وکٹ گری جب گوسوامی نے ولسن کو صفر پر آو¿ٹ کر دیا۔جھولان گوسوامی نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔انگلینڈ کی بیٹسمین سور نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ بھی گوسوامی کی عمدہ بولنگ کا شکار بنی اور 51 کے سکور پر ایل بی ڈبلیو ا?و¿ٹ ہو گئیں۔جب سکور 196 پر پہنچا تو برنٹ 34 رنز بنانے کے بعد شرما کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہو گئیں۔آخری اوورز میں گن اور مارش نے تیز کھیل کر سکور کو 196 سے 228 پر پہنچا دیا۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آو¿ٹ رہیں۔ویمن ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پہلا میچ ہارنے کے بعد اپنے تمام میچ جیتے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 1973، 1993 اور 2009 میں ویمن ورلڈ کپ جیتے ہیں۔
انڈین خواتین فتح کے قریب پہنچ کر ہار گئیں،ویمنز ورلڈ کپ کا تاج انگلینڈ کے سر سج گیا
Jul 24, 2017