لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے ہونے والے 4روزہ کوچز اور سوئمرز کے تربیتی کیمپ کےلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ملک بھر سے کوچزاور سوئمرز کی رجسٹریشن 28جولائی تک ہوگی، ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈپنجاب نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن کی ہدایت پر سندھ ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزادکشمیر ، فاٹا اور اسلام آبادکے سپورٹس بورڈز کو رجسٹریشن کے لئے خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں ، سکولز ، کالجز یونیورسٹیز ، کلبز ، سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو بھی رجسٹریشن کے عمل سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔