واٹرکمیشن کا 6 ہفتوں میں واٹر سپلائی اسکیموں کو مکمل کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹرکمیشن نے 6 ہفتوں میں واٹر سپلائی کے حوالے سے زیر تکمیل اسکیموں کو مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔پیر کو واٹر کمیشن میں دوران سماعت سندھ کے سابق محکمہ انیشیٹو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پیش ہوئے اورٹھٹھہ میں دو واٹر سپلائی اور ایک ڈرینج اسکیم کے متعلق تفصیلات کمیشن کو دیں جس پرکمیشن سربراہ کے ٹھٹھہ میں وزٹ کے دوران منصوبوں میں نقائص کی نشاندہی کے باعث سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر طلب کیا گیا تھا۔ کمیشن کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انیشیٹو کا محکمہ ختم کیا گیا کمیشن کا کہنا تھا کہ محکمہ ختم ہونے کے بعد اسکیمیں پبلک ہیلتھ کے حوالے کرنی تھیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔کنٹریکٹر مختار پلیجو سے کمیشن نے استفسار کیا کہ کتنی اسکیمیں آپ کو ملی ہیں آپ پر مہربانی کی گئی ہے جس پر کنٹریکٹر نے بتایا کہ چار اسکیمیں ملی تھیں کمیشن نے استفسار کیا کہ پیسے بھی ملے تھے پھر کام کیوں نہیں کیا حکام نے بتایا کہ زبانی احکامات پر تمام ٹھیکے دئیے گئے تھے کمیشن نے بتایا کہ اسکیموں کا وزٹ کریں اگر کام نہیں ہوا تو ایمانداری سے بتائیں۔

ای پیپر دی نیشن