استور(آئی این پی)ملکی اور غیر ملکی کوہ پیمائوں کی 31رکنی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرلی،ٹیم میں پاکستان کے چار کوہ پیما شامل ہیں،،پاکستان کی نمائندگی محمد علی سدپارہ، امتیاز سدپارہ، فدا علی اور علی موسی نے کی کوہ پیمائوں کی 31رکنی ٹیم نے گلگت بلتستان میں موجود دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرلی ، کے ٹو سرکرنے والی ٹیم میں چار پاکستانیوں سمیت مختلف ملکوں کے کوہ پیما شامل ہیں، ٹیم میں آئرلینڈ،سوئٹزرلینڈ، میکسیکو، بیلجیئم اور جاپان کے کوہ پیما شامل ہیں، گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو 8611 میٹر بلند ہے،چاروں پاکستانی کوہ پیمائوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
ملکی اور غیر ملکی کوہ پیمائوں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرلی
Jul 24, 2018