راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر کے وزیر حافظ محمد احمد رضا قادری ایڈووکیٹ، بیرسٹر عابد وحید شیخ، پیرزادہ راحت قدوسی اور ضیاء اﷲ شاہ پر مشتمل مسلم لیگی رہنماؤں کے وفد نے پیر کو اڈیالہ جیل میں حنیف عباسی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کا حوصلہ بلند ہے، عنقریب انہیں عمر قید کی سزا کیخلاف ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں اپیل دائر کی جائیگی۔
آزاد کشمیر کے وزیر احمد رضا قادری اور مسلم لیگی رہنماؤں کی جیل میں حنیف عباسی سے ملاقات
Jul 24, 2018