و راثتی زمین کو میانی صاحب قبرستان میں شامل کرنے کے خلافدرخواست رہائشیوںکو بیدخل کرنے سے روکنے کے حکم میں 27جولائی تک توسیع

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وراثتی اراضی کو میانی صاحب قبرستان کی سرکاری اراضی میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار رہائشیوں کو بے دخل کرنے سے روکنے کے حکم میں 27 جولائی تک توسیع کر دی ۔ میانی صاحب کمیٹی کے لیگل ایڈوائزر ملک مقبول صادق کی وفات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارا معاملہ 1973 میں سپریم کورٹ سے طے ہو چکا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اب اس معاملے پر دوبارہ کارروائی نہیں ہو سکتی۔ آئندہ سماعت تک حکم امتناعی میں توسیع کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...