قصور (نمائند ہ نوائے وقت ) عدلیہ مخالف ریلی کیس کے بعد لیگی رہنمائوں پر دہشت گردی دیگر دفعات کے مقدمہ کے فیصلہ کی سماعت الیکشن کے بعد 30جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ ملزمان عدالت میں پیش توہین عدالت کے فیصلہ کے بعد تین رکنی بنچ ٹوٹ گیا تھا۔ دہشت گردی کے مقدمے کی سماعت کیلئے دوبارہ دو رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس محمد سرفراز ڈوگرپر تشکیل دیدیا گیا تھا۔ سابق ایم این اے سمیت تین ملزمان پہلے ہی توہین عدالت کے فیصلہ کی وجہ پہلے سے ہی جیل میں ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ، قصور میں لیگی رہنمائوں کیخلاف دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی
Jul 24, 2018