لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کرٹیک پارٹی اپنے منشور عدل، احتساب اور مساوات پر عمل پیرا ہو گی۔ احتساب کا عمل ہم خود سے شروع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مدثر چوہدری ایڈووکیٹ امیدوار حلقہ این اے 131 پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک کے نامزد امیدوار نے والٹن میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ جس طر ح سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے چیف جسٹس ہوتے ہوئے لوگوں کو بلا امتیاز انصاف فراہم کیا۔