لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ "ن"یونین کونسل نمبر 103سبزہ زار کے جنرل سیکرٹری غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ ملکی ترقی و قومی خوشحالی کی ضامن جماعت ہے 25جولائی کو فتح نواز شریف کا مقدر بنے گی۔ مہر اشتیاق احمد و رانا مشہود کو کامیاب بنانے کے لیے کارکنان متحد و متحرک ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ ہماری جماعت کا منشور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ چیئرمین حاجی میاں طارق نے کہا کہ ن لیگ اپنی کارکردگی کی بناء پر ووٹ اور جیت کی حقدار ہے۔
مسلم لیگ ن ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے: غضنفر علی شاہ
Jul 24, 2018