رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 136سابق ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے گزشتہ روز کھوکھر پیلس سیکرٹریٹ لاہور میںالیکشن کے حوالے سے پریس کلب رائے ونڈ کے چیف ایگزیکٹو ساجد فاروق شیخ اورصدر عاطف محمود سبزواری کو دئیے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو خدانخواستہ دنیا کے نقشے سے مٹ گیا ہوتا، قوم نوازشریف کو دعائیں دے، نوازشریف کو بھارت نواز کہنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں، دشمن بھارت نے پانچ دھماکے کرکے ایشیا میں اپنی دھاک بنانے کی کوشش کی، نوازشریف نے چھ دھماکے کرکے اس کا غرور مٹی میں ملا دیا، میرے قائدین کو چور اور ڈاکو کہنے والے عقل کے اندھوں کو سی پیک، موٹروے، میٹرواور اورنج ٹرین جیسے منصوبے نظر نہیں آتے، انہوں نے کہا کہ ذرائع مواصلات ملک کی تعمیر وترقی میں اہم جز ہوتے ہیں۔
نواز شریف کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا: افضل کھوکھر
Jul 24, 2018