مرکز اور چاروں صوبوں میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی: مجتبٰی شجاع

Jul 24, 2018

لاہور (پ ر) نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے حکومتی دور میں ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، ملک میں اندھیرے ختم کئے، صنعتیں بحال ہوئیں ،وطن عزیز میں عام آدمی کی حالت بہتر ہوئی ،ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری جو کہ عوام کی نظروںکے سامنے ہیں اپنے اس ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد پر مسلم لیگ ن الیکشن 2018میں کلین سویپ کرے گی اور انشاء اللہ مرکز سمیت چاروں صوبوں میں بھی مسلم لیگ ( ن) کی حکومت ہو گی جس سے مخالفین کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی،کاچھو پوہ میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار صوبائی اسمبلی pp147مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے عوام انتہائی باشعور ہیں وہ کام کرنے والوں اور جھوٹا پراپگنڈا کرنے والوں کے چہروں کو باخوبی پہنچانتے ہیں۔ عوام جا نتے ہیں کہ نواز شریف ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

مزیدخبریں