پشاور(بیورورپورٹ)پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کل عام انتخابات 2018 کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر ایک ہزار کفن خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف ڈپٹی کمشنر پشاور و ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عمران حامد شیخ نے پیر کے روز پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ عمران خامد شیخ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔25 جولائی 2018 ء کو ہونیوالے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ایک ہزار سے زائد کفن تیار کررکھے ہیں،انہوں نے کہا کہ پشاور میں 549 حساس اور 275 حساس ترین پولنگ سٹیشنز ہیں جن میں سے حساس ترین 275 پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔