لاہور: اداکارہ بابرہ شریف مکان کا قبضہ چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئیں

لاہور(وقائع نگار خصوصی+ اے این این) ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف مکان پر قبضہ چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں۔ سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کی خوبرو اداکارہ نے کہا ہے کہ مقامی جیولر نے 9 ماہ سے مکان پر قبضہ کر رکھا ہے اور کرایہ بھی ادا نہیں کیا۔ا نہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخودنوٹس کی اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے گھر میں قبضے کا نوٹس لیں اور واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنائیں۔ واضح رہے کہ لولی ووڈ اداکارہ نے اپنا مکان کرائے پر دے رکھا ہے جس پر کرایہ دارقابض ہے اور کچھ عرصے سے اداکارہ کو کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا،اس پر بابرہ شریف نے مختلف محکموں میں درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن سنوائی نہ ہونے پر اداکارہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں جہاں وہ اپنے مکان پر قبضے کیخلاف درخواست دائر کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...