شہباز شریف کو خط‘ سی پیک منصوبوں میں آپ کے تعاون سے کامیابی حاصل کی: سابق چینی سفیر

Jul 24, 2018

بیجنگ (آئی این پی، نیٹ نیوز) سابق چینی سفیر سن وی ڈانگ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام خط میں کہا ہے دونوں ملک ہر موسم کے دوست اور سٹرٹیجک پارٹنر ہیں سن وی ڈانگ نے کہا چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں خوشی ہے دو طرفہ سیاسی اور معاشی تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ اپنے روابط کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے خط میں شہباز شریف کیلئے تعریفی کلمات بھی کہے گئے ہیں کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب سی پیک منصوبوں میں آپ کے تعاون سے گراں قدر کامیابی حاصل کی ساہیوال پاور پلانٹ انرجی سولر پراجیکٹ اورنج لائن منصوبے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے سن وی ڈانگ نے کہا ان منصوبوں سے پاکستانی عوام فائدہ اٹھائیں گے آپ نے میری تعیناتی کے دوران مجھ سے اور میرے ساتھیوں سے بھرپور تعاون کیا امید ہے آپ آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ سن وی ڈانگ نے خط میں لکھا سی پیک منصوبوں کی تکمیل پر آپ کی کوششوں کو سراہتا ہوں عام آدمی کو بھی سی پیک کے منصوبوں سے بہت فائدہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں