ایرانی صدر کا سعودی عرب اور یو اے ای سے تعلقات معمول پر لانے کا اعلان

Jul 24, 2018

تہران(اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیجی ریاستوں بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے اور تعلقات کو معمول پرلانے کی کوشش کررہا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ایرانی سفارت کاروں کے ایک اجلاس سے خطاب میں صدر روحانی نے ملک کو درپیش حالات کے تناظر میں علاقائی قوتوں سے تعلقات بہتر بنانے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ایرانی صدر کی طرف سے تین خلیجی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی بات ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے لیے مقرر کردہ چار اگست کی تاریخ قریب آ رہی ہے۔صدر روحانی نے امریکی صدر کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ کی ایران پر پابندیوں کا مقصد ایرانی نظام کا سقوط اور ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا ہے۔

مزیدخبریں