Oبلکہ تو اللہ کی عبادت کر اور شکر کرنے والوں میں سے ہوجاO اور ان لوگوں نے جیسی قدر اللہ تعالیٰ کی کرنی چاہئے تھی نہیں کی‘ ساری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہوگی اور تمام آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپیٹے ہوئے ہوں گے وہ پاک اور برتر ہے ہر اس چیز سے جسے لوگ اس کا شریک بنائیںO
سورۃالزمر (آیت: 66 ‘ 67)