غزہ (اے پی پی) فلسطینی وزارت خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم سے مسجد الاقصی کی حمایت کے سلسلے میں فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی پر یہودیوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اورمسجد الاقصی پر اسرائیلیوں کے حملوں کو روکنے اور مسجد الاقصی کی حمایت کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کو فوری اقدام کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی انتہا پسندوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کر باب المغاربہ کی جانب سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا، اس کے بعد اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے مسجدالاقصی کے دروازے فلسطینیوں کے لئے بند کردیئے اور فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
مسجد اقصٰی پریہودیوں کے حملے بڑھ گئے ، اسلامی تعاون تنظیم روکنے کیلئے اقدام کرے :فلسطینی وزارت خارجہ
Jul 24, 2018