لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کولاکھوں روپے کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ ڈاکوئوں نے تھانہ سندر کے علاقے میں توصیف کے اہل خانہ 3لاکھ 90ہزار روپے کی نقدی و زیورات ، تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ میں ثاقب کے گھر سے 2لاکھ90 ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ مزنگ کے علاقے میں فاروق کے گھر سے 2لاکھ 70ہزار روپے کی نقدی و زیورات ، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں شبیر کے گھر سے 2لاکھ 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، تھانہ برکی کے علاقہ میں اعظم سے 80ہزار روپے کی نقدی و موبائل ، تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں شریف سے 80ہزار روپے کی نقدی و زیورات ، تھانہ شاد مان کے علاقہ میں فیصل سے 60ہزار روپے کی نقدی وموبائل ، تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں ریحان سے 70ہزار کی نقدی وموبائل، تھانہ اقبال ٹاون کے علاقہ میں عابد سے 50ہزار روپے کی نقدی و موبائل ، تھانہ نواب ٹاون کے علاقہ میں عطا سے 90ہزار روپے کی نقدی و موبائل لوٹ لیا نصیرآباداور ملت پارک سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ، گلشن اقبال ، ڈیفنس سی ، نشتر کالونی ، سبزی منڈی ، لٹن روڈ اور نیو انا ر کلی سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔