بیت المقدس (آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہرزہ سرائی کرتے ایران کو سخت جواب دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پذیرائی کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے کہ صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ا کہ وہ ایرانی جارحانہ رویے کے خلاف ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ ان کے بقول کئی برسوں سے عالمی طاقتیں تہران حکومت کی ناز برداری کرتی رہی ہیں۔ نی خوشی ہے کہ اب امریکہ اس غلطی کو درست کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کو دوبارہ کبھی دھمکی دی گئی تو تہران کو وہ نتائج بھگتنے پڑیں گے جن کا سامنا تاریخ میں چند ایک ہی نے کیا ہو گا۔
ایران کی جارحیت کے خلاف امریکی موقف کی تائید کرتا ہوں: نیتن یاہو
Jul 24, 2018