کراچی سے راولپنڈی جانیوالا ٹرین مسافر ریلوے سٹیشن پر ہارٹ اٹیک سے چل بسا

Jul 24, 2018

فیصل آباد(آن لائن )کراچی سے راولپنڈی جانیوالا ٹرین مسافر ریلوے سٹیشن پر ہارٹ اٹیک سے چل بسا‘تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ محلہ نیو سعید آباد بلدیہ ٹائون غربی کارہائشی پنتالیس سالہ عثمان غنی غوری اپنی بیوی بچوں کیساتھ کراچی سے راولپنڈی جانے کیلئے پاکستان ایکسپریس میں سوار تھا کہ سٹیشن پر گاڑی رکنے پر فیملی کیلئے پانی لینے ریلوے لائن عبور کررہا تھا ۔کہ گزرنے والے دوسری گاڑی کے انجن سے خوفزدہ ہو کر چل بسا جسے ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک سے اسکی موت کی تصدیق کی فیملی کے مطابق متوفی دل کا مریض تھا ۔

مزیدخبریں