این اے 54 اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 54 اسلام آباد سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار انجم عقیل خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی عدالت نے انجم عقیل خان کو 2018ء کے عام انتخابات کے لیے اہل قرار دے دیا ہے حلقہ کے ووٹر ملک امجد کی جانب سے انجم عقیل کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انجم عقیل کیخلاف فراڈ اور کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اور اسکے علاوہ ان کے خلاف اس وقت فوجداری کارروائی بھی جاری ہے جس کی بناء پر انہیں نااہل کیا جائے اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ اگر قانونی حق استعمال نہیں کیا تو عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی اگر درخواست گزار چاہتے ہیں تو وہ الیکشن کے بعد چارہ جوئی کیلئے اپنی درخواست سپریم کورٹ یا دیگر کسی متعلقہ فورم پر لے کر جا سکتے ہیں۔جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نے یہ اعتراض ریٹرننگ آفیسر کے سامنے کیوں نہیں اٹھایا درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض نہیں کیے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...