پشاور، ہنگو (نوائے وقت رپورٹ، صباح نیوز) ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اور ہنگو نے دفعہ 144 نافذ کردی۔ جنوبی وزیرستان میں آج سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سہیل خان نے کہا ہے کہ اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔ 26جولائی تک دفعہ 144 برقرار رہے گی۔جبکہ ضلع ہنگو میں 27جولائی تک دفعہ 144نافذ رہے گی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔