پاکستان سے برطانیہ کو ناقص آموں کی شپمنٹ سے اربوں کا نقصان

Jul 24, 2018

کراچی(این این آئی)پاکستان سے برطانیہ کو ناقص آموں کی شپمنٹ سے نہ صرف ملک کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے بلکہ خراب آم بھیجنے پر برطانیہ سمیت یورپ بھر میں پاکستانی آموں کی بر آمدات کو بھی خدشات لاحق ہوگئے ہیں،بتایا جاتا ہے کہ پاکستان سے برطانیہ کو بھیجے جانے والے آموں کی آٹھ کھیپ ناقص نکلیں جس پر برطانیہ کے محکمہ قرنطینہ نے نہ صرف مذکورہ آموں کی کھیپوں کو تلف کردیا بلکہ ان آموں کو تلف کرنے کے اخراجات بھی پاکستانی بر آمد کنندگان سے وصول کیے ،ذرائع کا بتانا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی آموں کی تلف کی جانے والی کھیپ کی مالیت13ملین امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے جبکہ اس کھیپ کو تلف کیے جانے والے اخراجات اس کے علاوہ ہیں، پاکستان سے یورپ کو آم کی بر آمد 6500ٹن کے لگ بھگ ہے جبکہ پاکستان سے آنے والے آموں کی کھیپ ناقص نکلنے پر برطانیہ سمیت یورپ بھر میں پاکستانی آموں کی بر آمدات کو خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں