جاپان آئندہ سال رگبی عالمی کپ کی میزبانی کریگا،ضاکارکے طورپرکام کیلئے ریکارڈ تعداد میں درخواستیں

Jul 24, 2018

ٹوکیو(آن لائن)آئندہ سال کے رگبی عالمی کپ کے موقع پرجاپان میں رضاکارکے طورپرکام کرنے کیلئے ریکارڈتعدادمیں لوگوں نے درخواستیں دی ہیں ،جیساکہ تقریباًہرچارمیں سے ایک شخص کی جانب سے درخواست دی گئی ہے جو کہ آسامیوں کے مقابلے میں کئی گنازیادہ درخواست گزار سامنے آئے ہیں ،یہ بات منتظمین نے کہی ہے ۔جاپان میں بیس بال اورفٹبال کے مقابلے میں رگبی اب بھی پیچھے ہے اور2019ء کاعالمی کپ پہلی مرتبہ ایشیاء میں منعقدہونے جارہاہے تاہم اس ایونٹ اوراگلے سال ٹوکیواولمپکس سے متعلق جوش وخروش بڑھ رہاہے اورعالمی کپ منتظمین نے رضاکارکے طورپرکام کرنے والوں کی تعدادمیں غیرمعمولی اضافے کوسراہاہے۔ منتظمین نے ایک بیان میں کہاکہ 38ہزارسے زائدلوگوں نے صرف دس ہزارآسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ ایک ریکارڈہے کہ اتنی بڑی تعدادمیں رضاکاروں کی جانب سے درخواستیں سامنے آئی ہیں اورکسی بھی رگبی عالمی کپ کیلئے یہ سب سے بڑی رضا کار ورک فورس ہے ۔2019ء کی انتظامی کمیٹی کے صدراکیراشمازونے کہاکہ ہمیں زبردست ردعمل پربے حدخوشی ہے۔

مزیدخبریں