کمشنر راولپنڈی اوروفاقی وزیرسے بیرونِ ملک پلٹ شہری کی التجاء

Jul 24, 2018

مکرمی :بیرونِ ملک پلٹ شہری قبضہ گروپ کے ہتھے چڑھ گیا پلاٹ کی تعمیر کرنے پر جان سے مارنے کی کوشش مسلح افراد نے قانو نی کاروائی روکنے کے لیے پہلے دھمکیاں دیں پھر آہنی اسلحہ سے حملہ کر دیا پولیس نے4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہمارے دوست واجد محمود عباسی کے مطابق وہ چند ماہ قبل بیرون ملک سے پاکستان واپس آئے تھے اور وہ ڈہوک کالا خان میں مقیم ہیں اسی دوران اسلام آباد پنڈوریاں میں واقع اپنے پلاٹ پر تعمیرکی غرض سے گئے تو پہلے سے موجود مسلح افراد نے ڈرایا دھمکایا اورتعمیر روکنے کا حکم دیا اور کسی بھی قانونی کاروائی کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جس پر واجدعدالت سے رجوع کیا گیا کچھ روز بعد قبضہ گروپ کے اراکین نے سید پور روڈ پر انکا راستہ روکا اورکہا کہ تمہیں عدالت جانے کا مزہ چکھاتے ہیں پھر خنجروں اور آہنی مکوں سے حملہ کر دیا بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور لوگوں کے جمع ہونے پر موقع سے فرار ہو گئے تھانہ بنی نے اقد ام قتل کے تحت مقدمہ درج کر لیا، متاثرین نے کمشنر راولپنڈی کیپٹن ر سیف انجم اوروفاقی وزیر داخلہ اعظم خان سے اس طرح واقعات کا سخت ترین نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
( متاثرہ فیملی بذریعہ ایس بخاری راولپنڈی)

مزیدخبریں