میپکو نے رواں سال 1161 کلومیٹر ہائی ٹینشن لائنیں نصب کیں

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے ، نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے تحت رواں مالی سال 2017-18؁ء کے دوران1161کلومیٹر ہائی ٹیشن (ایچ ٹی )لائنیں نصب کی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں ہائی ٹینشن لائنوں کی کل لمبائی 74060 کلومیٹرہوگئی ہے جبکہ اسی دورانئے میں836کلومیٹر لوٹینشن (ایل ٹی) لائنیں نصب کی گئی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں لوٹینشن لائنوں کی لمبائی48559 کلومیٹر ہوگئی ہے جولائی 2017؁ٗ؁ء تاجون2018؁ء کے دوران ملتان سرکل میں116کلومیٹر ایچ ٹی اور119کلومیٹر ایل ٹی، ڈی جی خان سرکل میں111کلومیٹر ایچ ٹی اور34کلومیٹر ایل ٹی ، وہاڑی سرکل میں135کلومیٹر ایچ ٹی اور66کلومیٹر ایل ٹی، بہاولپور سرکل میں212کلومیٹر ایچ ٹی اور428ایل ٹی ، ساہیوال سرکل میں 210 کلومیٹر ایچ ٹی اور81 کلو میٹر ایل ٹی، رحیم یار خان سرکل میں53کلومیٹر ایچ ٹی اور81کلومیٹر ایل ٹی، مظفرگڑھ سرکل میں 49کلومیٹر ایچ ٹی اور15کلومیٹر ایل ٹی ، بہاولنگر سرکل میں 136کلومیٹر ایچ ٹی اور71کلومیٹر ایل ٹی جبکہ خانیوال سرکل میں134کلومیٹرسے زائد ایچ ٹی لائنیں نصب کی گئی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...