جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شدید گرمی کی جاری لہر سے 18افراد ہلاک ہو گئے ۔ جاپان میں 1886کے بعد رواں سال سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مقامی حکام کے مطابق پیر کے دن درجہ حرارت 41.1تک چلا گیا ، جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ جاپان کے کئی شہروں میں 1886کے بعد اس مرتبہ سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔حالیہ موسم گرما میں ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔اس صورتحال میں طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ NSR