جوہر ٹائون کے 5 سپیڈ بریکرز

مکرمی! خدا خدا کر کے L.D.A نے نئی سڑکیں تو بنا دیں مگر بغیر سپیڈ بریکرز کے بڑی حیرت ہوئی کہ انہوں نے کسی چوہدری کا مطالبہ نہ مانا۔ اور بغیر کسی دھجکے کے گلیوں سے گزرتے تھے۔ مگر پھر چوہدریوں کے پیٹ میں مروڑ اُٹھا اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اُن کے گھر کے آگے سے کوئی گزرتے اور دھچکانہ نہ لگائے۔ اور اپنی مدد آپ کے تحت 5 سپیڈ بریکرز بنا ڈالے۔ اور اتنے بڑے بنائے کہ گاڑیاں ٹیڑھی کر کے گزارنا پڑیں۔ حکام سے گزارش ہے کہ ہمارے اِن پانچ پیاروں کو ’’تمغہ امتیاز‘‘ سے نوازے اور مصیبت میں گرفتار محلہ داروں کو دلاسہ دیا جائے۔ اور ہمیں ہچکولے کمانے دیں تا کہ مورہ درست رہے۔ چاہے موٹر سائیکل سے خود اور پیچھے والی سواری ٹانگ تڑوا کر بستر پر ’’سُکھ‘‘ کا سانس لے۔(مرزا شفیق احمد 644E/1جوہر ٹائون لاہور)

ای پیپر دی نیشن