اسلا م آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں پانسہ ہی پلٹ گیا۔فواد چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب ڈپلومیسی کا بڑا دن تھا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کشمیر اور افغانستان پر امریکی صدر پاکستان کے موقف کی اس طرح تائید کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے اس بیان پر بھارتی میڈیا غصے میں ہے۔ عمران خان نے آج جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ‘وہ طویل مدت معاملات میں پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔