اوور سیز پاکستانی ملک کی ترقی اورخوشحالی کاجذبہ رکھتے ہیں :چوہدری وسیم اختر

Jul 24, 2019

لاہور (پ ر)وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر سے برطانوی نژاد پاکستانی اور معروف بزنس مین انیل مسرت نے وفد کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وی سی او پی چوہدری وسیم اختر اور کمشنر او پی سی سید جاوید اقبال بخاری نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور ان سے اوور سیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وائس چیئرپرسن چوہدری وسیم اختر نے معزز مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کا ملک کی ترقی میں بے حد اہمیت کا حامل ہے اور وہ ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل او پی سی احسن وحید نے وفد کو او پی سی کی کارکردگی، حل شدہ شکایات اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔انیل مسرت نے کہا کہ وہ مختلف ممالک میں ایڈوائزری کونسل کے قیام کے حوالے سے تعاون کریں گے اور مانچسٹر، لندن اور برطانوی ہائی کمیشن میں بھی ایڈوائزری کونسل کی تشکیل میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر، کمشنر او پی سی سید جاوید اقبال بخاری، ڈائریکٹر جنرل نے معزز مہمان کا اوور سیز پاکستانیز کمیشن کیلئے ان کی بہتری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں