فلسطینی گھروں کی مسماری عالمی قانون کی توہین ہے،اقوام متحدہ کی تنقید

مقبوضہ غزہ(این این آئی ) قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے ایک درجن سے زاید مکانات کی مسماری پر اقوام متحدہ کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے ایک بیان میں کہا کہ وادی الحمص میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکانات گرنے کے مذموم عمل کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے مکانات کی مسماری کے نتیجے میں متاثر ہونے والے فلسطینیوں کی فوری بحالی کا کوئی امکان نہیں۔ اسرائیل کو مکانات مسماری کا عمل فورا بند کرنا چاہیے۔سیکڑوں اسرائیلی فوجی اور پولیس اہلکار مقبوضہ مشرقی القدس کے نواح میں واقع فلسطینی گاؤں صورباہر میں بلڈوزروں اور بھاری مشینری کے ساتھ فلسطینیوں کے مکانوں کو منہدم کرنے کی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن