ریاض ( امیر محمد خان ) اسلامی فوجی اتحاد برائے انسدادِ دہشت گردی کے زیر اہتمام ریاض کے آئی ایم سی ٹی سی کے ہیڈکوارٹر میں انسدادِ دہشت گردی کے خلاف دوسرے ماہانہ سیمینار کا انعقاد ہوا پاکستان کی جانب سے سیمینار میں سعودی عرب میں سابق پاکستانی سفیر، نائب ایڈمرل (ریٹائرڈ )اور اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے صدر خان ہشام بن صدیق نے خطاب کیا۔خان ہشام بن صدیق کی ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف اور فورس کمانڈر آئی ایم سی ٹی سی سے بھی ملاقات اور دہشت گردی کے خلاف ادارے کے اہم کردار کی تعریف کی۔