برطانیہ میں بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں سزایافتہ ملزم گرفتاری پر سابق ڈی پی او ننکانہ نوید احمد اور کانسٹیبل سکندر حیات کو شیلڈز دی گئیں

لاہور(نمائندہ خصوصی )برٹس نیشنل کرائم ایجنسی کے کنٹری ہیڈ عثمان احمد اور آئی جی پنجا ب کیپٹن (ر) عارف نواز خا ن نے برطانیہ میں بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں سزایافتہ مفرور ملزم چوہدری اخلاق حسین کی سانگلہ ہل سے گرفتاری میں مرکزی کردار ادا کرنے پر سابق ڈی پی او ننکانہ نوید احمد اور کانسٹیبل سکندر حیات کو برٹش ہائی کمیشن کی جانب سے شیلڈز دی گئیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم چوہدری اخلاق حسین کوبرطانیہ میں بچوں کو زیادتی کانشانہ بنانے پر اٹھارہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن ملزم برطانوی پولیس اور انتظامیہ دونوں کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا اور گذشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں روپوشی کی زندگی گذار رہاتھا۔

ای پیپر دی نیشن