لاہور(نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقے میں شادی سے انکار پر لڑکی کے گھر میں گھس کر اسے فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد خود کو کنپٹی پر گولی مارنے ولا نوجوان نعیم گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ نعیم نامی نوجوان 22 سالہ کنول سے شادی کرنا چاہتا تھا۔