لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجتن پاک مشائخ کونسل کے مرکزی صدر پیر سید شاہد حسین گردیزی نے کہا ہے کہ 31جولائی کو سالانہ یوم عظمت نعلین مصطفی منانے کیلئے ملک بھر کے علماء ومشائخ اہلسنت تنظیموں، میلاد کمیٹیوں سے رابطے کر کے انہیں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اس دن ملک بھر میں یوم عظمت نعلین مصطفی منایا جائے گا کراچی سے لیکر خیبر تک عظمت نعلین مصطفی سیمینار منعقد کئے جائیں جبکہ نعلین مصطفی کی بازیابی کیلئے خصوصی دعائوں کاا ہتمام کیا جائے گا۔اس کا اعلان انہوںنے مشائخ کونسل کے عہدیداروں کے ہونے والے اجلاس میں کیا انہوںنے کہا کہ بادشادہی مسجد سے چوری ہونے والے نعلین مبارک کی بازیابی کیلئے حکومت نے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نعلین مبارک کی تفتیش کا بنیادی نقطہ محکمہ اوقاف کے حکام بالا ہی ہیں کیونکہ نعلین مبارک محکمہ اوقاف کی تحویل سے چوری ہوئے ہیں ۔
نعلین مبارک کی بازیابی کیلئے حکومت نے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے:شاہدحسین گردیزی
Jul 24, 2019