خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل انتہا ٰئی ناگزیر ہے:ظہیرالدین

لاہور(وقائع نگار خصوصی)صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن پنجاب چوہدری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل انتہا ٰئی ناگزیر ہے۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرنپ کے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو جلد از جلدنتیجہ خیز فیصلے تک پہنچایا جانا چاہیئے۔پاکستان نے ہمیشہ اس مسئلے کے حل کے لئے پہل کی ہے لیکن بھارت کی جانب سے کبھی مثبت جواب نہیں ملا۔ پاکستان نے دہشت گردی جیسے ناسور پر جس طرح قابو پایا ہے وہ ہم ہی جانتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے۔ پچھلی دو دیائیوں سے لاکھوں پاکستانیوں نے اس جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ انکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔صوبائی وزیرپبلک پراسیکوشن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن