لاہور (پ ر) لاہور گرائمر سکول جے ٹی برانچ کی ٹیم نے طالب علم یاسر عدنان کی سربراہی میں قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے تقریری مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ورلڈ سکالرز کپ کے نام سے ہونے والے انٹرنیشنل تقریری مقابلے میں 100 ممالک کے طلباء نے شرکت کی انہوں نے پارلیمنٹری مقابلے میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی جس میں 1500 طلباء نے شرکت کی اس کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم دی ٹورنامنٹ آف چیمپئنز میں شرکت کی اہل قرار پائی جو امریکی یونیورسٹی میں رواں سال نومبر میں ہوگا۔ یہ پاکستان کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے۔