لاہور (پ ر) شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اور ریسرچ سنٹر پشاور صحت کے شعبے میںبین الاقوامی معیارقائم اور برقرار رکھنے پر جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے "گولڈ سیل آف اپروول" سے نوازا گیا ہے ۔ گولڈ سیل آف اپروول مریضوںکی دیکھ بھال کے ضمن میںکسی بھی ہسپتال میںرائج اعلیٰ ترین پیمانوں اور مریضوں کی معیاری دیکھ بھال کے لیے ہسپتال کی انتظامیہ کے عزم اور عمل کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر ، لاہور کو بھی جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے ایکریڈیٹیشن دی گئی تھی۔ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی زیرِ انتظام دونوں ہسپتال ہسپتالوں کی جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل سے ایکریڈیٹیشن بلا شبہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کا قیام1997میں جوائنٹ کمیشن ریسورسز کے غیر منافع بخش ذیلی ادارے کے طور پر ہوا۔ کمیشن نے مریضوں کی دیکھ بھال اورحفاظتکے ضمن میں انٹرنیشنل اکریڈیٹیشن،کنسلٹیشن، پبلیکیشن اور ایجوکیشن سمیت دیگر پروگرام متعارف کروائے۔ اس اہم موقع پر شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا تھا کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر پشاور کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل ، جو کہ دنیا بھر ہیلتھ کئیر کوالٹی امپرومنٹ اور ایکریڈیٹنگ کی پریمئیر باڈی ہے۔