لاہور(سپورٹس ڈیسک) سٹار انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ وہ کائونٹی چیمپئن شپ میں میچ کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔انگلش بورڈ نے کہا ہے کہ اینڈرسن سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اور ابھی آئندہ ماہ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز بھی کھیلنی ہے اسلئے ہم انہیں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا کر کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے، امید ہے کہ وہ ایشز سیریز میں بھرپور انداز سے ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔اینڈرسن کی عدم دستیابی کے بعد اولی سٹون یا لیوس گریگوری کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ سے باہر
Jul 24, 2019