ایشز سیریز: ٹیسٹ کرکٹ کی کٹ میں نئی تبدیلی متعارف کرائی جائے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ایشز سیریز میں چند نئے قوانین متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ایک اور انقلابی تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہو رہا ہے اور اس سیریز میں ایک نئی تبدیلی متعارف کرائی جائے گی جس کے تحت کھلاڑیوں کی جرسی کی پشت پر نمبر اور نام بھی چسپاں ہو گا۔اس سے قبل ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں کھلاڑیوں کی جرسی پر نام اور نمبر لکھنے کا رواج کافی پہلے متعارف کرا دیا گیا تھا لیکن ٹیسٹ کرکٹ کو روایتی سادہ جرسی میں کھیلنے پر ہی اکتفا کیا گیا۔تاہم اب ایشز سیریز کے ذریعے تجرباتی بنیادوں پر جرسی میں نمبر اور نام کی تبدیلی کو آزمایا جائے گا اور کھلاڑیوں اور عوام کے ردعمل کی روشنی میں اسے مستقبل میں اپنانے یا ترک کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان جو روٹ کی نئی جرسی کے ساتھ تصویر سامنے آنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ اس سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ ایک نئی کٹ میں کھیلی جائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تو آج تک اس طرح کی کٹ استعمال نہیں کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...