لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) کرکٹ میں نوبال کے حوالے سے اب کوئی تنازع جنم نہیں لے گا کیونکہ آئی سی سی نے ’نو بال ٹیکنالوجی‘ استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سب سے پہلے بھارت میں استعمال ہوگی۔ نوبال ٹیکنا لوجی ایک ایسی تکنیک ہے جس کے ذریعے باؤلر کے پیرپرنگاہ رکھی جا سکے گی۔نو بال ٹیکنالوجی کے متعلق اخبار نے لکھا ہے کہ جیسے ہی باؤلر کا پاؤں کریز پر پڑے گا تو اس پر تھرڈ امپائر کیمرے سے نظر رکھے گا اور اگر پاؤں کریزسے آگے ہوگا تو تھرڈ امپائرفوراً میدان میں کھڑے امپائرکواس کی اطلاع دے گا۔عموماً تھرڈ امپائرڈی آرایس کے دوران ہی باؤلرکے پاؤں پہ نگاہ ڈالتا ہے لیکن اب نو بال ٹیکنا لوجی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو گا۔ نوبال ٹیکنا لوجی فی الوقت بہت مہنگی ہے اور اسی وجہ سے آئی سی سی اس کے استعمال سے ہچکچا رہی ہے کیونکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق فی میچ ہزاروں ڈالرز خرچہ آئے گا مگر اب بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے مطالبے پر آئی سی سی اس کے لیے تیار ہوگئی ہے جس کے بعد سب سے پہلے یہ ٹیکنالوجی بھارت میں استعمال کی جائے گی۔
’’نو بال ‘‘ آئی سی سی نے ٹیکنالوجی استعمال کی منظوری دیدی
Jul 24, 2019