افغانستان ٹیم کے نوجوان سپنر راشد خان نے مورگن کو لیجنڈ قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے زندہ دلی اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان فیملی کے ساتھ کرکٹ کھیلی جس کے بعدافغان کرکٹ ٹیم کے نو منتخب کپتان راشد خان انہیں ’لیجنڈ‘ کہنے پر مجبور ہوگئے۔ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انگلینڈکے کپتان اوئن مورگن نے ٹوئٹر پر ایک افغان فیملی کی فوٹو شیئر کی جس میں افغان خاندان مورگن کے ساتھ مسکراتا نظر آرہا ہے۔تصویر شیئر کرتے ہوئے مورگن نے لکھا کہ جب میں ڈنر کر کے گھر واپس جا رہا تھا تو ایک افغان فیملی نے میرے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس ٹوئٹ کے جواب میں افغانستان ٹیم کے نوجوان سپنر راشد خان نے مورگن کو لیجنڈ قرار دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...