لاہور(نمائندہ سپورٹس) یورپ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر طاہر شاہ اقرار کا کہنا ہے کہ آصف باجوہ سے اچھی امیدیں ہیں وہ قومی کھیل کو بحران سے نکالنے کے لیے صحیح معنوں میں پیشہ وارانہ بنیادوں پر کام کریں گے۔ وہ ماضی میں اس عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں انہیں مسائل کا اندازہ بھی ہے، مقامی منتظمین سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چلانا ان کے لیے نئی بات نہیں ہے۔عظیم کھلاڑیوں کے خیالات جاننے اور قومی کھیل میں بہتری کے لیے اچھی تجاویز سامنے آ سکتی ہیں۔ یورپ میں مقیم پاکستانی ہاکی سے بہت محبت کرتے ہیں۔ یہاں بسنے والے پاکستانی ہاکی کو ماضی والے مقام اور عروج پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی ہاکی فیڈریشن کی ہر طرح سے مدد اور تعاون کے لیے تیار ہے۔