پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی کا مسودہ پیش ‘ منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو بھیجا جائیگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ،کنسلٹنٹ ڈاکٹر اعجاز اصغر ودیگر بھی شریک تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پہلی سپورٹس پالیسی کا ابتدائی مسودہ پیش کیا، کنسلٹنٹ ڈاکٹر اعجاز اصغر نے سپورٹس پالیسی کے اہم نکات پر بریفنگ دی، اجلاس میں سپورٹس پالیسی کے ابتدائی مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پہلی سپورٹس پالیسی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سپورٹس کے فروغ کے ویژن کے مطابق تیار کی گئی ہے، سپورٹس پالیسی حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بجھوائی جائے گی، سپورٹس پالیسی سے سپورٹس کا کلچر فروغ پائے گا، سپورٹس پالیسی میں اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کیلئے سمت متعین کی گئی ہے۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے کہا ہے کہ سپورٹس پالیسی کے بغیر سپورٹس کو فروغ نہیں دیا جاسکتا ، پنجاب حکومت سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے، نوجوانوں کو ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھرپور انداز میں کام جاری ہے، پنجاب میں 351 سپورٹس کی سہولیات موجود ہیں اور مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے کام کررہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس پالیسی کی تیاری انقلابی اقدام ہے جس سے کھلاڑیوں کومزید رہنمائی ملے گی ۔

ای پیپر دی نیشن