عمران خان کی قیادت میں کھیل ترقی کریں گی:ملک عمر فاروق

Jul 24, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ملک عمر فاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ملک میں کھیل ترقی کریں گی۔ وزیراعظم ملک میں سپورٹس کلچر کے حامی ہیں وہ کھیلوں اور تعلیمی شعبے میں حقیقی انقلاب سے نوجوان نسل کی سوچ کو تبدیل کر دیں گے۔ حکومت ملک بھر میں کھیلوں کے ویران میدانوں کو آباد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ صوبے بھر میں قبضہ مافیا سے نجات حاصل کر کے کھیل کے میدان تعمیر کیے جائیں اور وسائل کھیل اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیے جائیں۔ ہم سارا بوجھ حکومت پر ڈالنے کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ ملا کر سپانسر شپ کے ذریعے مقابلوں کے انعقاد پر کام کر رہے ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کے ایوارڈز اور انعامات کا سلسلہ بھی شروع کر رہے ہیں۔ انفرادی کھیلوں میںپلیئرز کی زیادہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں