لاہور قلندرز امید، تحریک اور جذبے کا نام ہے:عاطف رانا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز امید، تحریک اور جذبے کا نام ہے۔ آج بچوں میں کرکٹ کا شوق بڑھ رہا ہے اور وہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے جذبے سے میدانوں میں جاتے ہیں تو اس میں لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کا بہت بڑا حصہ ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن سے اب تک اندرون و بیرون ملک لیگ کو سارا سال زندہ رکھنے اور مختلف سرگرمیوں سے نوجوانوں کو متحرک رکھنا اور انہیں کھیل کے میدان سے جوڑے رکھنا ہمارا مشن تھا جس میں کامیابی ملی ہے۔ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے درجنوں نوجوان کرکٹرز کے بیرون ملک کنٹریکٹ نے بہتر مستقبل کی امید پیدا کی ہے۔ یہی ہمارا مشن تھا ، یہی ہمارا عزم ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں تمام سہولیات فراہم کرنا ہیں، احساس محرومی کو ختم کرنا ہے امید کے دیے روشن کرتے ہوئے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ہمارے لیے چاروں ایڈیشن میں نتائج اچھے نہیں رہے، سارا سال تنقید برداشت کرتے ہیں لیکن جب پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے نوعمر بچوں کو آسٹریلیا میں کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں تو پی ایس ایل کی ناکامی بھول جاتا ہوں۔ شاید اتنی خوشی پاکستان سپر لیگ جیتنے کی نہ ہو جتنی نوعمر بچوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھ کر ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...