میں سچا ہوں اس لئے مطمئن ہوں شروعات فاطمہ نے کی تو میں بھی کھل کر بولوں گا، محسن عباس حیدر

Jul 24, 2019

لاہور (سی پی پی)اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے بیوی فاطمہ سہیل کی جانب سے تشدد کا الزام لگنے کے بعد کہا ہے کہ شروعات اس کی طرف سے ہوئی ہے تو میں کھل کر بولوں گا۔تشدد والے معاملے پر وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس دن کے لئے پہلے سے تیار تھا کیوں کہ مجھے پہلے سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ محسن عباس حیدر نے کہا میں مطمئین ہوں کیوں کہ میں سچا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جس گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں وہاں عورتوں کو گھر میں رکھتے ہیں اور یہ ایسی شادی ہوئی جو نہیں ہونی چاہیے تھی

مزیدخبریں